Skip to content
ساؤتھ افریقہ کے صوبہ لمپوپو کے شکار کےلیے مخصوص علاقے میں شیر نے 21 سالہ خاتون پر حملہ کرکے قتل کردیا۔
سعودی عرب کے صوبے لمپوپو میں واقع گیم ریزرو (شکار کے لیے مخصوص علاقے) میں شیر نے خاتون پر حملہ کردیا، مقتول خاتون گیم ریزرو میں ملازمت کرتی تھی اور روز مرہ کے امور کی انجام دہی کے لیے شیروں کے پنجرے میں گئی تو جانوروں نے حملہ کردیا۔
خاتون پنجرے باہر نکلتے ہوئے دروازے سے ٹکرائی اور زمین پر گرگئی اور شدید زخمی حالت میں دیگر ملازمین کو آگاہ کیا، وہ گہرے کاٹنے اور پنجوں کے زخموں سے خون میں ڈوبی ہوی تھی۔
میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی لیکن تب تک خاتون ہلاک ہوچکی تھی، پولیس نے گیم ریزرو میں خاتون ملازمہ کی ہلاکت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ساؤتھ افریقن پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون روزمرہ کے کام انجام دے رہی تھی کہ اچانک شیروں کی نامعلوم تعداد نے اس پر حملہ کردیا۔
گزشتہ برس اگست میں 70 سالہ شخص جنہیں “لوائن مین” کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، شیروں کے حملے میں اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب وہ پنجرے میں ٹوٹے ہوئی باڑ کو صحیح کرنے گئے تھے۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں