پی ایس ایل کیلئے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ جاری

ایک طرف پی ایس ایل کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں تو دوسری جانب غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے نامور غیر ملکی کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کنگز کے غیر ملکی پلیئرز بھی کراچی پہنچ چکے ہیں، کنگز کے ڈیلپورٹ، ایلکس ہیلز ، مچل میک لینگھن اور چیڈوک والٹن بھی کنگز کی سرزمین پر قدم رکھے چکے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن ، ٹائمل ملزاور بین کٹنگ بھی کراچی میں ڈیرے ڈال چکے ہیں۔

 اسلام آباد یونائٹیڈ کے لیوک رونکی ، کولن انگرام اور فل سالٹ بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔

لاہور قلندرز کے جنوبی افریقی کرکٹر ڈین ویلاس ، سمت پٹیل نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

جبکہ ملتان سلتان کے غیر ملکی کرکٹر راوی بوپارہ بھی پاکستان میں موجود ہیں ۔



پشاور زلمی کے کپتان دیرن سیمی ، لیام ڈاسن اور لیام لیونگ اسٹون بھی کراچی
پہنچ چکے ہیں۔




یاد رے کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں