
رپورٹ….کمیل بن کاظم
’’ ناول ‘‘ کرونا وائرس کیا ہے؟
ناول کورونا وائرس (CoV) کورونا وائرس کی ایک نئی قسم ہے۔
ناول کروناوائرس کی وجہ سے ہونے والی بیماری کو پہلی بار چین کے ووہان میں شناخت کیا گیا ، اس کو کرونا وائرس کا مرض (COVID-19) کے نام سے منسوب کیا گیا ہے – ‘سی او’ کا مطلب کرونا ، وائرس کے لئے ‘VI’ اور بیماری کے لئے ‘D’ ہے، اس بیماری کو ‘2019 کے ناول کروناوائرس کہا جاتا تھا۔

آن لائن بہت ساری معلومات موجود ہیں، میں کیا کروں؟
کورونا وائرس کو آن لائن شیئر کرنے کے بارے میں بہت ساری خرافات اور غلط معلومات ہیں، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ COVID-19 کس طرح پھیلتا ہے ، اس سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟۔۔۔
ان خبروں سے بچنے کے لیئے محتاط رہنا ضروری ہے کہ جہاں آپ معلومات اور مشورے تلاش کرتے ہیں، آپ تازہ ترین خبروں سے آگاہ رہیں اور قومی حالات اور بین الاقوقوامی معلومات پر نظر رکھیں۔

کرونا وائرس کیسے پھیلتا ہے؟
یہ وائرس کسی متاثرہ شخص کی سانس (کھانسی اور چھینک) اور وائرس سے آلودہ جگہوں کو چھونے سے پھیلتا ہے، کرونا وائرس کئی گھنٹوں تک اس جگہ پر زندہ رہتا ہے ، لیکن دوسرے جراثیم اس کو ختم کر دیتے ہیں ۔
کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟
علامات میں بخار ، کھانسی اور سانس کی قلت شامل ہے۔ زیادہ سنگین صورتوں میں، انفیکشن، نمونیہ یا سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے، زیادہ شاذ و نادر ہی یہ بیماری مہلک ہوتی ہے۔
یہ علامات فلو (انفلوئنزا) یا عام سردی کی طرح ہیں، جو کرونا کے مقابلے میں بہت زیادہ عام ہیں مگر بات یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ روک تھام کے کلیدی اقدامات ایک جیسے ہیں، بار بار ہاتھ دھونا ، اور کھانستے ہوئے ٹشو کا ستعمال کریں اور پھر ٹشو کو بند ڈبے میں پھینک دیں، اپنے اور اپنے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاتے رہنا یاد رکھیں۔

ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھونے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟
- اہنے ہاتھ اچھی طرح گیلے کریں
- گیلے ہاتھوں پر بہت سارا صابن لگائیں
- کم از کم 20 سیکنڈ کے لئے ہاتھ دھوئیں، ہاتھوں کی پشت سمیت ، انگلیوں کے درمیان اور ناخنوں کے نیچے، ہاتھوں کی ساری سطحوں کو صاف کریں۔
- بپانی سے اچھی طرح ہاتھ صاف کریں
- صاف کپڑے یا سنگل استعمال والے تولیہ سے ہاتھ خشک کریں
خاص طور پر کھانے سے پہلے، اپنی ناک صاف کرنے کے بعد ،کھانسی، یا چھینکنے کے بعد اور باتھ روم جانے کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھوئیں
اگر صابن اور پانی آسانی سے دستیاب نہیں ہے تو، کم سے کم 60٪ الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں۔ اگر ہاتھ گندے ہوں تو فوراً صاف کریں۔

کیا مجھے میڈیکل ماسک پہننا چاہئے؟
طبی ماسک کا استعمال تب کریں جب اپ کو نزلہ یا کھانسی ہورہی ہو تاکہ دوسروں کی حفاظت ہو سکے، اگر آپ کو کوئی علامات نہیں ہے تو پھر ماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔

کیا کرونا بچوں کو متاثر کرتا ہے؟
ابھی یہ نیا وائرس ہے اور ابھی تک اس کہ بارے میں کافی نہیں جانتے ہیں کہ اس سے بچوں یا حاملہ خواتین پر کیا اثر پڑتا ہے۔ ہم یہ جانتے ہیں کہ کسی بھی عمر کے لوگوں کو یہ وائرس لاحق ہونا ممکن ہے، لیکن اب تک بچوں میں کرونا کے بہت کم واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ وائرس غیر معمولی معاملات میں مہلک ہوتا ہے۔
اگر میرے بچے کو کرونا کی علامات ہوں تو میں کیا کروں؟
قرنطینہ میں داخل کریں لیکن یاد رکھیں کہ یہ شمالی نصف کرہ میں فلو کا موسم ہے ، اور کرونا کی علامات جو کہ کھانسی، بخار، فلو اور عام سردی کی طرح ہوتی ہے۔
اگر آپ یا آپ کے بچے کو علامات ہو تو اس کی دیکھ بھال کریں، اور دوسروں تک پھیلنے سے بچنے کے لیئے عوامی مقامات (دفتر، اسکول ، پبلک ٹرانسپورٹ) پر جانے سے گریز کریں۔

کیا مجھے اپنے بچے کو اسکول سے لے جانا چاہیئے ؟
اگر آپ کے بچے میں علامات ہیں تو اس کی خاص دیکھ بھال کریں اور دوسروں کو اس کے پاس جانے سے روکیں، اگر آپ کا بچہ میں بخار یا کھانسی جیسی علامات ظاہر ہوں تو متعقلہ ادارہ کو آگاہ کریں اور اس کا چیک اپ کرائیں اور بچے کے اسکول کو متاثر نہیں کریں۔
بچوں کو اسکول سے دور رکھنے کے بجائے ، انہیں اسکول اور دوسری جگہوں پر اچھی طرح سے ہاتھ اور صاف رہنے کی تعلیم دیں ، جیسے بار بار ہاتھ دھونا ، کھانستے ہوئے ٹشو کا استعمال کرنا اور اگر ہاتھوں کو صحیح طریقے سے نہیں دھویا ہے تو اس سے آنکھوں ، منہ یا ناک کو ہاتھ مت لگائیں۔

اگر میں اپنی فیملی کے ساتھ صفر کروں تو کیا احتیاطی تدابیر اختیار کروں؟
اگر اپ جب بھی صفر کریں تو اپ کو چاہیئے کہ خود اور اپنے گھر والوں کو صاف ستھرا رکھیں، کثرت سے ہاتھ دھوئیں یا الکحل والے سینیٹائزر استعمال کریں، جب اپ جھینک یا کھانس رہے ہوں تو اپنے منہ کو کہنی یا ٹشو سے ڈھانپ لیں اور ان لوگوں سےدور رہیں جو چھینک یا کھانس رہیں ہوں ، ہمیشہ اپنے ساتھ سینیٹائزر ، ہینڈ واش، اور وایپس رکھیں۔
اضافی تدابیر میں شامل ہیں: اپنی نشست کو صاف کر کر بیٹھیں، آرم ریسٹ کو صاف رکھیں ، استعمال سے پہلے ٹچ اسکرین وغیرہ کو صاف کریں، ہوٹل یا دوسری رہائش گاہ میں جہاں آپ اور آپ کے بچے ٹھرے ہوں وہاں کے تمام مقامات کو صاف کریں خاص طور پر ڈور نوبز، ریموٹ کنٹرول اور وغیرہ وغیرہ۔