پی ایس ایل 5: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ملتان سلطانز نے لاہور قلندز کو مقررہ اوورز میں  187 رنز کا ہدف دیا ،ہدف کے تعاقب میں لاہور نے 19 ویں اوور میں 191 رنز بنا کر فتح سمیٹی، لاہور قلندرز اب سیمی فائنل میں کراچی سے ٹکرائیں گے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل ختر نے ٹاس جیت کر پہلے بؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز  کی جانب سے اننگز کا آغاز معین علی اور زیشان اشرف نے کیا، مگر اوپنر معین علی آغاز میں ہی لڑکھڑا گئے اور 5 بالوں پر صرف 1 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، ذیشان اشرف بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صرف 2 رنز بنا کر محمد حفیظ کا شکار بن گئے۔

چار رنز پر دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود اور  روی بوپارہ نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، مگر شان مسعود 42 اور پوبارہ 33 رنز پر آؤٹ ہو گئے،  اسد شفیق بھی ایک بال پر ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

روحیل نذیر نے 17 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے تاہم  خوشدل شاہ نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی اور وہ 29 گیندوں پر 70 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور کرس لین نے کیا ، دونوں نے شاندار شراکت قائم جو کہ 100 رنز کی تھی ، فخر زمان 57 رنز بنا کر عثمان قادر کی گیند پر اسٹمپ ہوگئے اس کے بعد کپتان سہیل اختر کریس پر آئے اور لین کا ساتھ دیا۔

کریس لین نے اپنی دھواں دار اننگز سے لاہور قلندرز کو سیمی فائنل تک پہنچادیا، انہوں نے 55 گیندوں پر 113 رنز بنائےاور نا قابلِ شکست رہے ، سہیل اختر نے 19 رنز بنائے ۔

ملتان کی جانب سے صرف عثمان قادر ہی ایک وکت حاصل کر پائے۔

پوئنٹس ٹیبل

اپنا تبصرہ بھیجیں