پی ایس ایل 5: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 150 رنز 5 وکٹ کے نقصان پر بنائے، ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ نے 150 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 16ویں اورر میں حاصل کیا، اس جیت کے بعد بھی کوئٹہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نکل گیا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

 کراچی کنگز کو اننگز کے آغاز میں ہی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اوپنر شرجیل خان دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، ان کے بعد بابر اعظم اور افتخار احمد نے اننگز کا سلسلہ جاری رکھا تاہم دونوں تیزی سے رنز کرنے میں ناکام رہے۔

افتخار احمد 21 جب کہ بابر اعظم 32 رنز بان کر آؤٹ ہوئے، اس موقع پر کیمرون ڈیلپورٹ نے جارحانہ انداز اپنایا اور 44 گیندوں پر 62 رنز بناکر محمد حسنین کی گیند پر بولڈ ہوگئے، ان کے علاوہ والٹن نے 26، اسامہ میر نے 1 جب کہ رضوان بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جب کہ حسنین ، فواد اور سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز شین واٹسن اور احمد شہزاد نے کیا ، شہزاد بغیر کوئی رن بنائے پیویلین لوٹ گئے اس کے بعد خرم منضور کریس پر آئے اور واٹسن کا ساتھ دیا، دونوں نے دھواں دار اننگز کھیلی اور رنز تیزی سے بڑھائے۔

خرم منضور نے 40 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ واٹسن نے 34 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیلی ۔

سرفراز احمد 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، بین کٹنگ کوئی رن نہ بنا سکے ، اعظم خان نے 12 رنز  بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

کراچی کی جانب سے وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے 2،2، وکٹیں حاصل کی، علی خان صرف ایک ہی وکٹ لے پائے۔

پوئنٹس ٹیبل

اپنا تبصرہ بھیجیں