کورونا وائرس نے زندگی بدل دی معروف باکسر مسلمان ہوگئے

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مشہور باکسر ہیلم اوٹ نے اسلام کی حقانیت کو پہچان لیا اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف باکسر ہیلم اوٹ مارشل آرٹس (ایم ایم اے ) فائیٹنگ میں یورپین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

باکسر ہیلم اوٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن نے مجھے اسلام کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کا موقع دیا۔

انہوں نے اسلام کے بارے میں کہا ہے کہ مسلسل مطالعے اور غور و فکر کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جس میں دین و دنیا کی کامیابی کا راز پنہاں ہے، باکسر ہیلم اوٹ نے ویڈیو پیغام میں کلمہ طیبہ بھی پڑھ کر اپنے ایمان کی تصدیق کی اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔

ہیلم اوٹ نے مداحوں سے دین اسلام پر استقامت اور اس کی اصل روح کے مطابق زندگی بسر کرنے کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی، سوشل میڈیا صارفین نے باکسر کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں