20 ووٹوں کے عوض موٹر سائیکلیں بانٹی جا رہی ہیں !!! پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارا مدمقابل امیدوار20 ووٹوں کے عوض موٹر سائیکل دے رہا ہے، ن لیگی امیدوار ووٹرز کے شناختی کارڈ جمع کررہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پی پی 217 کی عوام نے ن


لیگ کی فسطائیت کو برداشت کیا،ووٹرز اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق فیصلہ کریں گے ،انشااللہ کل حق اور سچ کی فتح ہو گی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے حکم پر کبھی کسی صحافی کو نہیں اٹھایا گیا ، اس کی وجہ کچھ اور تھی۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج میڈیا پر جو پابندیاں ہیں ایسا میں نے کبھی پہلے نہیں دیکھا، بطور وزیراعظم میری ہدایت پر کبھی کسی صحافی کو نہیں اٹھایا گیا، ایک بار ایسا ہوا کہ میں کابینہ کے اجلاس میں تھا تو پتا چلا کہ کسی صحافی کو اٹھا لیا گیا ہے، صحافیوں کو اٹھانے کی وجہ کچھ اور تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بطور وزیر اعظم کبھی میڈیا کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔ جب وہ وزیر اعظم بنے تو انہیں میڈیا سے ڈر نہیں لگا، جب ڈکٹیٹر آتا ہے تو وہ میڈیا کا منہ بند کرتا ہے اور اداروں کی دھجیاں بکھیر دیتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز نے ان کیلئے مشکلات پیدا کیں، ان کے کئی وزیروں کے خلاف فیک نیوز چلائی گئیں۔برطانیہ میں کسی کی کردار کشی کرنے پر سخت سزا ہے۔ وہاں سوشل میڈیا کے لیے بھی وہی قانون ہے جو عام میڈیا کے لیے ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جرنیلوں اور لیڈرز کیلئے یوٹرن بہت ضروری ہوتا ہے، غلطی کو پہچان کر واپس آجانا چاہیے۔ عمران خان نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالتیں انصاف دے رہی ہیں تو ہم کبھی تباہ نہیں ہوں گے، پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے اوپر ہوتا ہے، ملک میں تینوں ڈکٹیٹرز نے اداروں کو کمزور کیا، جب ایک ڈکٹیٹر اپنے آپ کو ڈیموکریٹ بناتا ہے تو وہ میڈیا کو کنٹرول کرتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر نے کہا وزیراعظم کو نہ ہٹا یا تو پاکستان کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈونلڈ لو کہتا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹایا گیا تو معاف کیا جائے گا، کیا ایک منتخب وزیراعظم کو اس طرح سے ہٹایا جاتا ہے؟ امریکی مراسلے کی تحقیقات ہونی چاہیے تھی لیکن اسے دبانے کی پوری کوشش کی گئی، امریکی مراسلے پر اگر سپریم کورٹ انکوائری نہ کرے اور الٹا دھمکی دیتے ہیں کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگ جائے گا۔


Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں