چلڈرن ہسپتال کیلئے ادویات خریداری کی اجازت، ایم آر آئی مشین مرمت کرانے کا بھی فیصلہ

  چلڈرن ہسپتال کیلئے ادویات خریداری کی اجازت، ایم آر آئی مشین مرمت کرانے کا …

  چلڈرن ہسپتال کیلئے ادویات خریداری کی اجازت، ایم آر آئی مشین مرمت کرانے کا بھی فیصلہ

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکا5واں سینڈیکیٹ اجلاس ہوا۔  اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر، وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعودصادق، ایڈ یشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈ یکل ایجوکیشن زاہدہ اظہر،ایم ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، سینڈیکیٹ ممبران اور ویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے ڈاکٹر ساجدمقبول ودیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔رجسٹراریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ نے سینڈیکیٹ اجلاس کے مندرجات پیش کئے۔ سینڈ یکیٹ اجلاس کے دوران مختلف افسران کی مدت ملازمت میں توسیع کی اجازت دے دی گئی۔ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکیلئے پرائیویٹ سیکیورٹی کے کنٹریکٹ کی اجازت، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکی تعمیرکیلئے آئی ڈیپ کو 10 کروڑ روپے کے فنڈزمنتقل کرنے کی اجازت کے علاوہ یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکیلئے 65 کروڑ روپے کے مزیدفنڈزکی سفار ش بھی کی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران چلڈ ر ن ہسپتال کیلئے سال 2022-23کیلئے ادویات کی خریداری، چلڈرن ہسپتال کیلئے سال 2022-23کیلئے ایم آر آئی مشین کی مرمت کے کنٹریکٹ کی اجازت دینے کے علاوہ میڈیکل لونڈری کے سامان،سی ایس ایس ڈی اور سٹیم جنریٹر کی مرمت، انسنریٹر کی مرمت کے کنٹریکٹ کی اجازت بھی دے دی گئی۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹرمسعودصادق نے  وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو یونیورسٹی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے ریلیف سرگرمیوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکی تعمیرپرکام تیزی سے جاری ہے۔پنجاب کی تمام میڈیکل یونیورسٹیز کو جدیدریسرچ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحترپورٹر پاکستان علاقائیپنجابلاہور



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں