مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف بھی مقدمہ درج ہو گیا – Hassan Nisar Urdu News Website

لاہور (ویب ڈٰیسک) پنجاب کے وزیرِ داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں مسلم لیگ نے رہنماؤں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ایم ڈی سرکاری ٹی وی راشد بیگ

اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ کسی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور شر پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیرِ داخلہ پنجاب نے کہا کہ مقدمہ سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں