بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے: بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر سےمتعلق اوآئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی بھارتی اقدامات کو 3سال مکمل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیرکی عالمی سطح پر متنازعہ حیثیت کوتبدیل کرنا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے اور مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی کی کشمیر کاز کیلئے غیرمتزلزل حمایت کو سراہتا ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں