نویں جماعت کے امتحانات میں9 لاکھ بچے کیوں فیل ہوئے ماہرین نے وجوہات بتا دیں

    نویں جماعت کے امتحانات میں9 لاکھ بچے کیوں فیل ہوئے، ماہرین نے وجوہات بتا …

    نویں جماعت کے امتحانات میں9 لاکھ بچے کیوں فیل ہوئے، ماہرین نے وجوہات بتا دیں

  

 لاہور (دیبا مرزا سے) کو روناوباء کے دورا ن مختلف امتحا نا ت میں گریس مارکس سمیت نا قص پا لیسیاں نو یں جما عت کے طلبہ کی امیدیں  لے ڈوبیں، لاہور بورڈ کے تحت حالیہ امتحانات میں 57 فیصد جبکہ محتا ط اندا زہ کے مطا بق صو بہ بھر میں جماعت نہم کے امتحانات میں9 لاکھ بچے فیل ہوگئے، صرف 43 فیصد طلبہ کامیابی حا صل کر سکے،جو تعلیمی نظا م کی کا رکر دگی پر بڑا سوالیہ نشا ن ہے۔طلبہ کو گر یس مارک دیئے جا نے سے ان کیلئے امتحا نا ت میں نمبر حا صل کر نا مشکل نہ رہا جس کی وجہ سے طلبہ نے محنت کر نا چھوڑ دی۔ دوسری جا نب کورونا کے با عث سکو لو ں کے ایک طو یل عرصہ بند ر ہنے سے طلبہ میں پڑھا ئی کا رجحا ن کم ہو گیا جس کے نتیجے میں طلبہ کی اکثریت فیل ہو گئی، اس حوالے سے با ت کر تے ہو ئے تعلیمی ما ہرین نے کہا ہے کہ مو جو دہ تعلیمی نظا م بری طر ح تبا ہ ہو گیا ہے جس کی بڑی وجہ نا قص تعلیمی پا لیسیاں ہیں، جبکہ طلبہ کی سکولوں سے طو یل غیر حا ضری اور مو با ئل کے استعما ل کے رجحا ن میں اضا فہ بھی بڑے اسباب ہیں، اس کیسا تھ ساتھ گریس ما رکس کی پا لیسی نے بچو ں کو نفسیا تی طور پر متا ثرکیا کہ ہمیں سو فیصد نمبر بغیر کسی محنت کے مل جا ئیں گے، جس طرح سے دوسری کلا سز کو ملے ہیں جبکہ اس میں اساتذہ کی غیر نصابی ڈیوٹیوں کا عنصر بھی شا مل ہے۔ماہرین تعلیم کے مطابق اسا تذہ کا کا م بچو ں کو تعلیم دینا ہے لیکن ان کو زیا دہ تر دوسری ڈیوٹیا ں دی جا تی ہیں جس سے اساتذہ بچوں پر وہ توجہ نہیں دے پاتے جو انہیں دینی چاہیے۔ماہرین نے تجویز دی   کہ ہمیں فوری طور پر اپنے تعلیمی نظا م کیلئے نئی سود مند پا لیسیاں متعا رف کرانا ہوں گی تا کہ اپنا مستقبل بچا یا جا سکے۔

مزید :

تعلیم و صحترپورٹر پاکستان علاقائیپنجابلاہور



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں