جس دفتر سے نکل کر علاج کیلئے آیا تھا اسی دفتر میں واپس جا رہا ہوں: اسحاق ڈار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اللہ کاکرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر علاج کے لئے آیا تھا اسی دفتر میں واپس جارہا ہوں۔

لندن میں وطن واپسی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھ پر قائم کیا گیا کیس جعلی تھا، میں نے کبھی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی، اللہ کاکرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر علاج کے لئے آیا تھا اسی دفتر میں واپس جارہا ہوں۔

اسحاق ڈار نے اپنی ترجیحات بتاتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں شرح سود کم اور شرح نمو زیادہ تھی۔ 4 سال میں پاکستان جس بھنور سے گزرا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ہمیں اپنی معیشت کو سنبھالنا اور اسے درست سمت کی گامزن کرنا ہے، کوشش ہوگی پاکستان کی گرتی معیشت کودوبارہ بہتری کی جانب لےجائیں۔

 


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں