توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان کیخلاف سیشن کورٹ میں ٹرائل شروع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس ٹرائل کورٹ کو موصول ہوگیا۔جیو نیوز کے مطابق عمران خان کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال سماعت کریں گے۔خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوایا ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکا کہنا ہےکہ ٹرائل کورٹ عمران خان پرکرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے، توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کےسیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا ہے۔ریفرنس میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے، ریفرنس میں 3 سال جیل اور جرمانےکی سزا سنائی جا سکتی ہے۔



Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں