صحت مند رہنے کیلئے روزانہ کتنا پانی ضروری ہے ؟ ماہرین نے سب سے اہم مسئلہ حل کر دیا 

صحت مند رہنے کیلئے روزانہ کتنا پانی ضروری ہے ؟ ماہرین نے سب سے اہم مسئلہ حل کر …

صحت مند رہنے کیلئے روزانہ کتنا پانی ضروری ہے ؟ ماہرین نے سب سے اہم مسئلہ حل کر دیا 

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹروں کی طرف سے ہدایت کی جاتی ہے کہ ہمیں صحت مند رہنے کے لیے روزانہ کم از کم 8گلاس پانی پینا چاہیے۔ اب ماہرین نے نئی تحقیق میں پانی کی یہ مقدار ہماری ضرورت سے زیادہ قرار دے دی ہے۔میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ 8گلاس پانی روزانہ پینے سے اگرچہ ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچتا مگر پانی کی اتنی مقدار ہماری جسمانی ضرورت سے بہت زیادہ ہے۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 23مختلف ممالک سے 5ہزار 604لوگوں پر مشتمل سروے کیا اور نتائج مرتب کیے۔ تحقیق میں شامل افراد کی عمریں 8دن سے 96سال تک تھیں۔نتائج میں ماہرین نے بتایا ہے کہ ہمارا جسم اپنی ضرورت کے پانی کا لگ بھگ آدھا حصہ کھانے پینے کی اشیاءسے حاصل کرتا ہے جو ہم کھاتے ہیں۔ جسم کی باقی ضرورت کے لیے ہمیں پانی پینا ہوتا ہے، جو کہ 1.3سے 1.8لیٹر کافی ہوتا ہے۔ چنانچہ اگر ہم پورا 2لیٹر پانی نہ بھی پئیں تو ہمارے جسم کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

مزید :

تعلیم و صحت



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں