وزیراعظم شہباز شریف انگلش کپتان بین اسٹوکس کے شکر گزار، مگر کیوں؟

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بڑا اعلان کیا ہے۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی اپنی مکمل میچ فیس کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ اس سال کے شروع میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

اب بین اسٹوکس کے اس اقدام پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ’ہم انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کی اپنی تمام میچ فیس سیلاب متاثرین کیلئے وقف کرنے کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، دکھی انسانیت کے ساتھ ہمدردی سب سے افضل ہے۔‘

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بین اسٹوکس کا یہ جذبہ برطانیہ کی عظیم انسان دوستی کی روایت کا مظہر ہے۔

خیال رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں