سلیم صافی کے پروگرام میں اعظم سواتی کی ویڈیو کے حوالے سے فیصل واوڈا کے دنگ کر ڈالنے والے انکشافات

کراچی(ویب ڈیسک)سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو بند گلی میں لے آئے ہیں جس جگہ سازش سے پھنسانا تھا وہاں لے آئے ہیں ، وقت آنے پر ارشد شریف کے مجرم کا نام بھی لوں گا اور صرف الزام نہیں لگاؤں گا ثابت بھی کروں گا۔ اعظم سواتی نے ویڈیو خود بنائی ہے، عمران

Almarah Advertisement

خان سادہ ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہا، ارشدشریف کےقاتل،منصوبہ سازابھی بھی پاکستان میں ہیں،عمران خان سادہ آدمی ہیں جو ان کو بتادیاجاتا ہےکہہ دیتے ہیں،میری پریس کانفرنس سے کئی درجن لوگوں کی جانیں بچیں،ہربارسانپ کا نام لے لیا جاتا ہے لیکن خاص لوگ بچ جاتے ہیں ۔سلیم صافی…فیصل واوڈا کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ابھی بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور میں گواہی دینے کو تیار ہوں فیصل واوڈا اس دوران بھی جب بھی مجھے ملے وہ عمران خان کی تعریف کرتے تھے مجھے سمجھانے کی کوشش کرتے تھے۔مجھے حیرت ہوئی جب انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ایک انتہا سے دوسری انتہا تک معاملہ کیسے چلا گیا اس کو جاننے کی کوشش کریں گے؟فیصل واوڈا… میں عمران خان کی لائن کے اس طرف گیا ہی نہیں ہوں جو لائن جو سبق انہوں نے سکھایا تھا میں اسی پر رہا میں نے عمران خان کے لئے ہمیشہ دل سے کام کیا اور ابھی بھی جو کام کیا جس کی بدولت مجھے نکال دیا گیا پارٹی سے سب سے پہلے میں پارٹی میں نوکری نہیں کرتا تھا نہ میں پارٹی فنڈ پر جیا ہوں ۔ پریس کانفرنس عمران خان کی سیاست کو بچانے کے لئے تھی جو میں نے کہا وہ ہو بھی گیا ۔ اللہ مجھے معاف کرے۔سلیم صافی… آپ نے کہا تھا مارچ خونی ہوگا یہ بات انہوں نے خلوت میں بتائی تھی؟ فیصل واوڈا… میں نے یہ باتیں اکیلے میں بھی کیں پبلک میں بھی کیں ہر کور کمیٹی میں بھی کی ہے جو اس میں خاص لوگ تھے ان کے نام بھی لئے ہیں اور میں سمجھتا ہوں میری پریس کانفرنس سے اللہ نے کام کرایا اور کئی درجن لوگ اور ان کی میتیں بچ گئیں۔چار پانچ لوگ جان سے گئے اور عمران خان زخمی ہوئے میں کہتا ہوں ایسے لیڈر کو خراش بھی نہیں آنی چاہئے پھر جو گاڑی کے نیچے بچی آگئی سلیم صافی… وہ کہتے ہیں اٹیک کا منصوبہ وہ تین لوگوں نے بنایا جب وہ کہہ رہے ہیں تو ان کے پاس بھی دلائل ہوں گے آپ کو کیسے پہلے سے علم تھا کہ مارچ خونی ہوگا۔ فیصل واوڈا… میں ہر کمیٹی کا حصہ تھا میں کوئی بات ہوا میں نہیں کر رہا تھا میری سب باتیں صحیح باتیں ثابت ہوئیں شاید عمران خان کو دیر سے احساس ہو تو میں حاضر ہوجاؤں گا ان کے لئے۔ سلیم صافی… دو تین چار سانپوں کا تو نام لیں؟ فیصل واوڈا… ہر بار سانپ کا نام لے لیا جاتا ہے لیکن خاص لوگ بچ جاتے ہیں میں منتظر ہوں کہ سانپ کے ساتھ خاص کا بھی نام لوں ان خاص کا اپنا مفاد تھا۔ سلیم صافی… وہ سیاستدان نہیں ہیں؟ فیصل واوڈا… وہ سیاستدان نہیں، طاقتور لوگ ہیں ۔ سلیم صافی… کس پیشے سے وابستہ ہیں ؟ فیصل واوڈا… طاقت کے پیشے سے وابستہ ہیں ،عمران خان کو بند گلی میں لے آئے ہیں جس جگہ سازش سے پھنسانا تھا وہاں لے آئے ہیں انہوں نے جو اچھے کام کئے ہیں اللہ اس کی بدولت انہیں ہمیشہ نکال لیتا ہے، اللہ نکال لے ورنہ بتائیں ایک شخص جو ٹو تھرڈ میجورٹی سے نظر آرہا ہے وہ اس مہینے ان تاریخوں پر کیوں نکلے گا کون نکلوا رہا تھا کیا فائدے تھے کس کس کو فائدہ ہونا تھا کس کو توہین عدالت سے فائدہ ہونا تھا۔پاکستان کے دشمن باہر کم ہیں اندر زیادہ ہیں اور تحریک انصاف میں اچھے اور قابل لوگ بھی ہیں جنہیں موقع نہیں مل رہا۔ آئی بی ایک رپورٹ دیتی تھی خاص کی رپورٹ ایسی آتی تھی انفارمیشن بھی ویسے جاتی تھی سانپ بریف کرتے تھے نوکر ڈرائیو بھی وہی بات کرتا تھا ایک انسان کو بار بار دکھائیں اور پھر عمران خان اندھا اعتماد کرتے تھے اس لئے انہیں یہاں تک پہنچا دیا ہے میں دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں بچائے رکھے۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں