
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں ادویات اور سرجیکل کے سامان کی قلت کے باعث سرجیکل ٹاور میں ایک ہفتے سے آپریشنز کا عمل متاثر ہو رہا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز”نے ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر ہارون کے حوالے سے بتایا کہ ہسپتال میں داخل مریض خود ادویات خریدنے پر مجبور ہیں اور ایسی صورتحال میں صرف انتہائی سیریس مریضوں کا ایمرجنسی میں آپریشن کیا جا رہا ہے.ڈاکٹر ہارون نے مزید بتایا کہ ادویات کی قلت کوپورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ادویات کا بروقت ٹینڈر نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید :
قومی –تعلیم و صحت –علاقائی –پنجاب –لاہور –
Source link
dailypakistan.com.pk