پیراسیٹا مول کی گولی میں کتنا نمک ہوتا ہے؟ جان کر آپ اسے آئندہ انتہائی احتیاط سے استعمال کریں گے

پیراسیٹا مول کی گولی میں کتنا نمک ہوتا ہے؟ جان کر آپ اسے آئندہ انتہائی احتیاط …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نمک کی زیادہ مقدار ماہرین کی طرف سے صحت کے لیے نقصان دہ قرار دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مکڈونلڈز کے فرائز وغیرہ کم کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ پیراسیٹا مول کی گولی، جو ہم گھر میں اپنے تئیں استعمال کرتے رہتے ہیں، میں کتنا نمک ہوتا ہے؟ آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ پیراسیٹا مول کی ایک گولی میں مکڈونلڈز فرائز کے 21پورشنز کے برابر نمک موجود ہوتا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق سوڈیم حل پذیر ادویات میں عام استعمال ہوتا ہے کیونکہ اس طرح یہ ادویات آسانی سے جسم میں جذب ہو جاتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نمک کی اس قدر مقدار ہونے کی وجہ سے ایک بالغ شخص کو پیراسیٹامول کی 2.4گرام سے زیادہ خوراک ایک دن میں نہیں لینی چاہیے۔

برطانوی محکمہ صحت کی طرف سے بھی یہی خوراک تجویز کی جاتی ہے۔ ماہرین کی طرف سے ان لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے جو پیراسیٹا مول یا اسی نوع کی دیگر تکلیف دور کرنے والی گولیاں زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گولیاں لوگوں میں کئی طرح کے عارضوں کا سبب بن سکتی ہیں ، جن میں دل کی بیماریاں بھی شامل ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں