چین کے جنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے فلپائن امریکہ کو اڈے دینے پر تیار

منیلا (این این آئی)چین کے بڑھتے ہوئے فوجی اثرورسوخ کے پیش نظرفلپائن نے امریکہ کو اپنے فوجی اڈوں تک رسائی دینے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو فلپائن میں موجود امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے فلپائنی صدر اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں،جس میں فلپائن نے امریکہ کو اڈے دینے کی حامی بھر لی،اس موقع پر امریکی و فلپائنی حکام کا کہنا تھا کہ 2014 کے معاہدے کے تحت امریکہ کو فلپائن میں مزید 4 مقامات تک رسائی دی جائے گی۔دونوں ممالک کے حکام کا کہناتھا کہ5مقامات کے انفرا اسٹرکچر پر سرمایہ کاری کے لیے امریکا نے 82 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا کو فلپائن کے فوجی اڈوں تک مشترکہ تربیت، ایندھن ذخیرہ کرنے اور دیگر اقدام کی اجازت ہوگی۔

موضوعات:

اب تو آنکھیں کھول لیں

یہ14 جنوری کی رات تھی‘ پشاور کے سربند تھانے پر دستی بم سے حملہ ہو گیا‘ دھماکا ہوا اور پورا علاقہ لرز گیا‘ وائر لیس پر کال چلی اور ڈی ایس پی سردار حسین فوری طور پر تھانے پہنچ گئے‘ ان کے دو محافظ بھی ان کے ساتھ تھے‘یہ لوگ گاڑی سے اترے‘ چند قدم لیے‘ دور سے فائر ہوا‘سردار ….مزید پڑھئے‎

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں