آئی سی سی ورلڈکپ کے 17ویں میچ میں بھارت کے خلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔
بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شنتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ شکیب الحسن کو آرام کروایا گیا ہے انکی جگہ نسوم احمد پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج
بنگلادیش کا اسکواڈ:
کپتان نجم الحسن شنتو، لٹن داس، تنزید حسن، مہدی حسن میراز، مشفق الرحیم، توحید ہردوئے، محمود اللہ، نسیم احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام
Source link
www.suchtv.pk