blank

جنوبی افریقا کا بنگلا دیش کو جیت کیلئے 383 رنز کا ہدف

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 23 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 383 رنز کا ہدف دے دیا۔

جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ایڈن مارکرم اور بنگلادیش کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کپتان نے کہا کہ ٹیمبا باووما میچ نہیں کھیلیں گے، اس ورلڈ کپ میں کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی ہرا سکتی ہے۔

اس موقع پر شکیب الحسن نے کہا کہ جنوبی افریقا کو پچھلے ورلڈ کپ میں ہرا چکے ہیں اس لیے پُراعتماد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے تھے کہ پہلے بیٹنگ کریں، جنوبی افریقا کو کم اسکور پر محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں اب تک چار چار میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقا نے اپنے 3 اور بنگلا دیش نے ایک میچ جیتا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا تیسرے اور بنگلا دیش ساتویں نمبر پر ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں