چنئی میں پیر کو آئی سی سی ورلڈ کپ میں افغانستان نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ اس شکست کے بعد کرکٹ برادری قومی ٹیم کو ان کی اہم ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔
سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل بھی اپنی تنقید سے باز نہیں آئے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ اگر پاکستان میں کرکٹ کو بہتر بنانا ہے تو بابر اعظم اینڈ کمپنی کو ورلڈ کپ میں اپنے باقی کھیل نہیں جیتنے چاہئیں۔
کامران اکمل نے کہا کہ “انہیں اپنے آنے والے میچ نہیں جیتنے چاہئیں تب ہی پاکستان میں کرکٹ بہتر ہو گی اگر وہ فارم میں واپس آئے تو وہ وہی چیز شروع کریں گے۔
سابق کرکٹر کو فوری طور پر اینکر نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی بات نہ ہوئی کہ پاکستان ہار جائے ایسا نہیں ہوتا کہ پاکستان جان بوجھ کر ٹورنامنٹ میں میچ ہارے۔
اکمل نے واضح کیا کہ یہ میچ ہارنے کے بارے میں نہیں بلکہ ان کی انا کو خاک میں ملانے کے بارے میں ہے۔
Source link
www.suchtv.pk