blank

شاہد آفریدی کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات، ‏کرکٹ بورڈ میں اہم زمداری ملنے کا امکان

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے مابین ہونے والی ملاقات میں ‏کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے کھیل میں بہتری کیلیے اپنی تجاویز دیں۔ اس موقع نگراں وزیراعظم نے شاہد آفریدی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کو کہا، جس پر شاہد آفریدی نے بورڈ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے حوالے سے سوچ کر جواب دینے کو کہا۔

یاد رہے کہ ذکا اشرف کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی سی منیجمنٹ کمیٹی کی معیاد 4نومبر کو ختم ہورہی ہے، بورڈ کی کمان میں تبدیلی کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں