پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کر دیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر تعینات کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وجاہت اللہ واسطی جونیئر ٹیم کے چیف سلیکٹر ہوں گے۔ توصیف احمد کی پہلی اسائمنٹ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا انتخاب کرنا ہے۔
انضمام الحق کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد سے چیف سلیکٹر کا عہدہ خالی تھا۔
یاد رہے اس سے پہلے یہ خبر بھی آئی تھی کہ شاہد آفریدی نئے چیف سیلکٹر ہوسکتے ہیں۔
Source link
www.suchtv.pk