blank

میکسویل نے پیٹ کمنز سے معافی کیوں مانگی؟

افغانستان کے خلاف نا ممکن کو ممکن کر دکھانے اور 201 رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے میچ کے بعد اپنے کپتان پیٹ کمنز سے معافی مانگ لی۔

رواں ورلڈ کپ میں گزشتہ روز میگا ایونٹ کا ایک اور سنسنی خیز میچ ہوا۔ افغانستان کی جانب سے جیتے کے لیے دیے گئے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی 91 رنز پر آؤٹ ہوچکے تھے اور 5 بار کی سابق عالمی چیمپئن کی شکست یقینی دکھائی دیتی تھی۔

تاہم اس موقع پر آل راؤنڈر گلین میکسویل ڈٹ گئے اور 100 فیصد فٹ نہ ہونے کے باوجود کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ کے لیے نا قابل شکست 202 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح یاب کراکے سیمی فائنل میں پہنچایا ساتھ ہی ہدف کے تعاقب میں ڈبل سنچری کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر کا اعزاز بھی پایا۔

تاہم اس نا قابل فراموش کارکردگی کے بعد میکسویل نے اپنے کپتان پیٹ کمنز سے معافی مانگ لی ہے۔

میکسویل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میں سب کی محبتوں کی وجہ سے بہت پُرجوش ہوں، ہر کسی کا شکریہ جنہوں نے مجھے پیغامات بھیجے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلوی کپتان کی تعریف کرتے وہئے کہا کہ پیٹ کمنز نے شاندار ساتھ دیا۔ ان سے معذرت کہ میں ڈبل لینے سے انکار کرتا رہا۔


install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں