blank

عبد الرزاق نے ایشوریہ رائے سے متعلق متنازع بیان پر معافی مانگ لی

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے متنازع بیان کے بعد بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے سے معافی مانگ لی۔

عبد الرزاق نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے سے متعلق متنازع بیان دیا تھا جس کے بعد عبدالرزاق کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے اپنے ویڈیو بیان میں بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے سے معذرت کی ہے۔

ویڈیو بیان میں عبد الرزاق نے کہا کہ پریس کانفرنس میں کوچنگ اور کرکٹ کی بات ہورہی تھی اس دوران زبان پھسل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریا رائے سے متعلق عبدالرزاق کا متنازع کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے مزید کہا کہ مثال کوئی اور دینی تھی لیکن ایشوریا رائے کا نام زبان سے نکل گیا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں