بانی پی ٹی آئی کے حکم پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے بعد کور کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا۔
بانی چیئرمین کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو دونوں کمیٹیوں سے نکالا گیا ہے، عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو پارٹی کی کمیٹیوں سے علیحدہ کرنے کی تصدیق کر دی اور کہا ہے کہ بانی چیئرمین نے براہ راست کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو سیاسی اور کور کمیٹی سے علیحدہ کیا جائے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں عمر ایوب نے بتایا کہ شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی نے بہت عزت و احترام دیا، شیر افضل کو بارہا پارٹی پالیسی وائلیشن نہ کرنے کی ہدایات دیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے شیر افضل مروت نے سعودی حکومت کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور سعودی حکومت کے ساتھ ذاتی تعلقات کو شیر افضل مروت نے نقصان پہنچایا جب کہ بانی پی ٹی آئی کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔
عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکم جاری کیا ہے کہ شیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی سے الگ کیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پولیٹیکل کمیٹی شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے، شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کیا جائے۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ملنا نہ ملنا میرا اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی کو انفارمیشن ملتی رہتی ہے وہ اخبارات بھی پڑتے ہیں پارٹی کا جنرل سیکرٹری ہوں لیکن فیصلوں کا اختیار بانی پی ٹی آئی کا ہے، مجھے لیڈر آف اپوزیشن بنانے کا حکم بانی پی ٹی آئی نے دیا تھا۔
Source link
www.suchtv.pk