سعودی عرب میں حج سیزن کے لیے جدید روڈ ٹیکنالوجی کا نفاذ کردیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی روڈز جنرل اتھارٹی (آر جی اے) نے حج سیزن کے لیے مقدس مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں کی مرمت کے لیے جدید آلات متعارف کرائے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پہلی مرتبہ کیا جارہا ہے جس کا مقصد سڑکوں کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے تحت سڑکوں کی مرمت موقع پر ہی کی جائے گی جس کے لیے گرمی کے بجائے پانی کا استعمال کیا جائے گا جس سے توانائی اور لاگت کی بھی واضح بچت ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سڑکوں کی مرمت کا عمل تیز ہوگا۔
Source link
www.suchtv.pk