شمسی پینل جہاں بڑھتا جا رہا ہے وہیں ان کا استعمال بھی کافی دلچسپ اور دیکھ بھال کرنا حساس ہے اس کے لیےکچھ ایسے طریقہ کار بھی ہیں جن پر عمل درآمدر سے ان کی کاردکردگی پر بھی اثر پڑسکتا ہے۔
اس طرح شمسی پینل کو وقت پر جھکانا انتہائی فائدہ مند ہے، جبکہ یہ عمل ان کی کارکردگی اور توانائی کی پیداوار کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتا ہے۔
اس حوالے سے چند دلچسپ طریقہ کار ہیں، جن پر عمل درآمد سے توانائی کی پیداوار بھی بڑھ سکتی ہے۔
1- توانائی کی پیداوار بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ شمسی پینل مکمل طور پر صاف ہو، اس پر کسی قسم کا دھبہ، یا دھوپ کی روشنی اور شمسی پینل کے بیچ کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو، اس طرح 25 فیصد سے زیادہ توانائی پیدا ہو سکتی ہے۔
2- جبکہ بہترین کارکردگی کے لیے ضروری ہے کہ شمسی پینل کو دھول مٹی، غرد و غبار سمیت ہر قسم کی اس چیز سے بچایا جائے تو جو کہ اس کی کارکردگی پر اثر انداز ہو، اس طرح صفائی بھی توانائی بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
3- بات کی جائے توسیعی پینل کی عمر کی، تو عام طور پر پانی لگنے سے اور آس پاس موجود جانور کی حملے سے پینل کے خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، جس کے باعث اس کی عمر بھی کم ہو جاتی ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ شمسی پینل کو ایسی چیزوں، جانوروں اور چرند پرند سے جتنا ممکن ہو دور رکھا جائے۔
4- یہ بات بھی قابل غور ہے کہ شمسی پینل حساس قرار دیے گئے ہیں، ان کی کم دیکھ بھال بھی آپ کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔
5- جبکہ بہتر توانائی کی بات کی جائے تو صاف پینل مسلسل توانائی کی پیداوار کو یقینی بناتے ہیں اور نظام کے ڈاؤن ٹائم کو کم کرتے ہیں۔
اب جہاں طریقہ کار کی بات کی ہے وہیں اس سے رقم کی بچت بھی یقینی ہو جاتی ہے، جیسے کہ:
1- جب توانائی کی پیداوار بڑھے گی، تو آپ کے بجلی کے بل میں بھی زیادہ بچت ہو سکے گی۔
2- ان طریقہ کار سے توانائی کے کم ہونے والے نقصانات پر بھی آپ سُکھ کا سانس لیں سکیں گے، یعنی صاف پینل توانائی کے نقصانات کو کم کرتے ہیں، جبکہ آپ کی توانائی کی کھپت پر آپ کے پیسے بچاتے ہیں۔
3- توسیعی پینل کی وارنٹی بھی آپ کو فائدہ پہنچا سکتی ہے، وہ اس طرح کہ باقاعدگی سے صفائی وارنٹی کی درستگی کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔
5- یہی طریقہ کار تبدیلی کی لاگت میں کمی لاتے ہیں، کیونکہ صفائی پینل کے وقت سے پہلے انحطاط کو روکتی ہے،جس سے تبدیلی کی ضروریات میں تاخیر ہوتی ہے۔
بات کی جائے تخمینہ بچت کی تو:
سولر پینل صاف رکھنے کے نتیجے میں پانچ کلو واٹ کا ایک سسٹم دن میں پانچ یونٹ اضافی پیدا کرے گا جو مہینے کے تقریباً 150 یونٹ بنتے ہیں۔
اس حساب سے مہینے میں 4 سے 7 ہزار روپے بچائے جا سکتے ہیں۔ دس کلو واٹ کے سسٹم میں یہ بچت 8 سے 15 ہزار روپے ماہانہ بنتی ہے۔
Source link
www.suchtv.pk