پاک بھارت میچ سے قبل روہت شرما کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹرز اور بولرز کو پاکستان کے خلاف میچ کا پلان دیدیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت اہم ترین ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم نے نیویارک میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے پاک بھارت مقابلے سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچ یا کنڈیشنز الگ معاملہ ہے، ٹیم کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا اہم ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ بھارتی بلے بازوں اور بولرز کو پاکستان کےخلاف میچ کا پلان فراہم کردیا ہے امید ہے وہ اس پر عمل کریں گے، ہماری ٹیم تجربہ کار ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ پہلے مقابلے کی طرح ہی سوچ رہے ہیں، ایک دو کھلاڑی نہیں بلکہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ویرات کوہلی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ کوہلی کا پہلا میچ اچھا نہیں رہا لیکن وہ تجربہ کار بیٹر ہیں۔

خیال رہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 9 جون بروز اتوار کو نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں مدمقابل آئیں گے جس کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپراوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے اپنے پہلے مقابلے میں آئرلینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں