سونا 1400 روپے سستا، فی تولہ 2 لاکھ 41 ہزار کا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار500 روپے اور 10 گرام سونا 1201 روپے کم ہو کر 2 لاکھ7 ہزار 47 روپے کا ہو گیا ہے۔

فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا، عالمی مارکیٹ میں بھی اضافہ ریکارڈ

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 43 ڈالر کم ہو کر 2320 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 900 روپے ہو گئی تھی۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں