امریکہ کی مذہبی آزادیوں پر رپورٹ مسترد

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادیوں پر رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، پاکستانی شہری قانون و آئین کے تحت مذہبی آزادی سے اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یہ آزادیاں انہیں آئین و قانون کے تحت میسر ہیں، امریکی رپورٹ پر وزارت قانون و انصاف اپنا مؤقف دے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری بہنوں بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے بارہا دہرایا ہے کہ کسی بلاک کا حصہ نہیں ہیں،

پاکستان بلاکس کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔

ترجمان دفتر خارجہ سے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان ایک متحرک جمہوریت ہے،

پاکستانی عدالتیں پاکستانی قوانین کے مطابق فیصلے کرتی ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ کے طلبہ 20 سے 30 کے بیجز میں پاکستان میں میڈیکل تعلیم مکمل کریں گے،

حکومتِ پاکستان نے غزہ کے میڈیکل طلبہ کو پاکستان میں تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دی، پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل نے غزہ کے طلبہ کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اکتوبر 2024ء میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا،

پاکستان کےخصوصی نمائندے آصف درانی نے دوحا میں افغانستان پرمذاکرات میں وفد کی قیادت کی، آصف درانی نے افغانستان میں موجود دہشتگردی کے مراکز پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی خود مختار فیصلہ ہے، وزارت داخلہ ایسی کسی کارروائی کے بارے میں بتا سکتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مثبت ٹریجیکٹری ہے، پاکستان افغان عبوری حکومت کیساتھ ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیلئے رابطے میں رہا ہے،

ہم افغان حکام سے خطے میں امن کیلئے ان اقدامات کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے سہہ فریقی آذربائیجان،

ترکیہ اور پاکستان کانفرنس میں شرکت کی، 2024ء پاکستان اور ایس سی او کے تعلقات میں اہم ثابت ہوا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روسی فیڈریشن کے صدر سے وزیراعظم کی ملاقات ہوئی،

پاکستان اور روس کے تعلقات ایک مثبت سمت میں گامزن ہیں، پاک روس باہمی تعاون مختلف شعبوں میں جاری ہیں جس کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں