بنگلا دیش اے نے پاکستان شاہینز کو ڈرامائی انداز میں ہرا دیا

آسٹریلیا میں کھیلے گئے چار روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش اے نے پاکستان شاہینز کو ہرا دیا۔

آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں کھیلے گئے چار روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری غیر سرکاری میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان شاہینز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔

پاکستان شاہینز کو میچ جیتنے کے لیے 296 رنز کا ہدف ملا لیکن گرین شرٹس صرف 290 رنز ہی بنا سکے۔ ابتدائی اور مڈل آرڈر بلے بازوں کی ناکامی کے بعد فاسٹ بولرز محمد علی اورخرم شہزاد نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 57 رنز کا اضافہ کیا لیکن ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ 51، عمیر بن یوسف 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلہ کپتان محمود الحسن جوئے کی عمدہ بولنگ اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پہلی اننگ میں بنگلہ دیش نے 258 رنز بنائے تھے۔ اس کے جواب میں پاکستان شاہینز کی پورتی ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور بنگلہ دیش اے کو پہلی اننگ میں 79 رنز کی قیمتی برتری حاصل ہوئی تھی۔

دوسری اننگ میں بنگلہ دیش اے نے 216 رنز ہی بنا سکی تھی اور پاکستان ٹیم کو جیت کے لیے 296 رنز کا ہدف دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے پہلے چار روزہ میچ میں بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست دی تھی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں