حکومت نے آوارہ کتوں سے نمٹنے کیلئے نیا قانون منظور کرلیا

ترکیہ نے سڑکوں سے آوارہ کتے ہٹانےکے قانون کی منظوری دےدی۔ ترک صدر طیب اردوان نے قانون کی منظوری پر کہا کہ ملک میں آوارہ کتوں کے مسئلے سے نمٹنےکے لیے نیا قانون ضروری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس قانون کے تحت میونسپلٹی سڑکوں اور گلیوں سے آوارہ کتوں کو پکڑ کر شیلٹرز میں منتقل کرے گی، کوئی بھی آوارہ کتا جو کسی بیماری کا شکار ہوگا یا اس سے حملے کا خطرہ محسوس کیا جائیگا اسے پکڑ کر شیلٹر میں منتقل کیا جائیگا۔

ترک حکومت کے مطابق ترکیےکی گلیوں اور دیہی علاقوں میں 40 لاکھ آوارہ کتےہیں جب کہ ان کتوں نے کئی لوگوں پرحملے بھی کیے ہیں۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکیے میں 2022 سےاب تک آوارہ کتوں کےحملوں میں 44 بچوں سمیت75 افرادہلاک ہوچکےہیں۔

خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ اپوزیشن نے قانون کی مخالفت کی اور قانون کے خلاف لڑنےکا اعلان کیا جب کہ استنبول کےسیشانے اسکوائر میں سیکڑوں افراد نے بل کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں