اسلام آباد (نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے سابق سینئیر نائب صدر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔ شیر افضل مروت اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہے۔ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فردوس شمیم نقوی نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ شیر فضل مروت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس بھی جاری ہوا تھا۔ کمیٹی نے شیر افضل مروت سے قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفی دینے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔
شیر افضل مروت نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔نوٹفکیشن کے مطابق شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا تھا کہ اپنے بیانات جاری کردہ ہدایات کے مطابق دیں۔ شیر افضل مروت کے ٹویٹس اور میڈیا کے بیانات مانیٹر کرنے کے لئے کمیٹی بنائی گئی تھی۔ کمیٹی کے مطابق شیر افضل مروت خد کو پارٹی کے اوپر سمجھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی نے یہ تجویز دی ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کی جائے۔ بانی چئیرمین نے بھی یہی ہدایت جاری کی ہے۔ کمیٹی نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اگر شیر افضل مروت ایک عزت دار شخص ہیں تو قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفی دیں۔ یہ سیٹ انہوں نے پی ٹی آئی کی ہمایت سے جیتی تھی۔
Source link
javedch.com