بھارتی ائیربیس پر اجیت ڈوول کی حسینہ واجد سے ملاقات، مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی

بنگلادیش سے فرار ہوکر بھارت پہنچنے والی سابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد بنگلادیشی فضائیہ کے سی 130 طیارے پر بہن کے ہمراہ بھارت کے غازی آباد میں واقع ہندون ائیر بیس پہنچیں، ان کے طیارے کی بھارتی فضائی حدود میں بھارتی ائیرفورس اور سکیورٹی ایجنسیز نے نگرانی کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسینہ واجد نے بھارتی ائیربیس پر اجیت ڈوول اور سینیئر بھارتی ملٹری حکام سے ملاقات کی اور بنگلا دیش کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد نے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی اجیت ڈوول سے بات چیت کی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اجیت ڈوول نے حسینہ واجد کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ اور ایجنسیاں محفوظ مقام پرمنتقلی تک حسینہ واجد کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہیں جبکہ دوسری جانب بنگلادیش کی صورتحال کے باعث بھارتی فوج نے مشرقی بارڈر پر ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

اجیت ڈوول کی ائیربیس پر ملاقات، بھارتی ایجنسیاں حسینہ واجد کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں پرتشدد مظاہروں کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دیکر بھارت فرار ہوگئیں۔ اس کے ساتھ ہی بنگلا دیش میں سب سے طویل عرصے تک وزیرا‏عظم رہنے والی شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کا سورج 16 سال بعد ڈوب گيا۔

وہ ملٹری ہیلی کاپٹر پر بھارتی شہر اگرتلہ پہنچیں جہاں سے نئی دہلی پہنچیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں