blank

صارفین کے لئے بری خبر، ملک بھر میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں گیس صارفین کے لئے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے نرخ میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق سوئی نادرن کے لئے گیس کی قیمت میں اوسطاً 50 فیصد اور سوئی سدرن کے لئے گیس کی قیمت میں اوسطاً 45 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی سے لاگو ہو جائے گا اگر وفاقی حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرتی تو پینتالیس دن بعد فیصلہ از خود لاگو ہو جائے گا۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں