blank

پشاورمیں پانچ ماہ کے دوران جرائم میں ریکارڈ اضافہ

خیبرپختوںخوا کے دار الحکومت پشاور میں رواں سال قتل، اقدام قتل، رہزنی اور ریپ کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

پشاور پولیس کی رواں سال کے 5 ماہ کی رپورٹ جاری ہوگئی جس کے مطابق رواں سال جرائم میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے پہلے 5 ماہ میں 170 افراد قتل ہوئے تھے جبکہ اس سال 232 افراد کو قتل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کے 5 ماہ میں اقدامِ قتل کے 310 اور اب 360 واقعات ہوئے، رواں سال راہزنی کی 79 وارداتیں ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ریپ کے 18 اور رواں سال 29 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ سال پانچ ماہ میں اغوا کے 22 کیسز ہوئے اور رواں سال اب تک 36 کیسز ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق بڑھتے جرائم اور دہشت گردی کے واقعات چیلنجز ہیں، ٹیکنالوجی اور بہتر تفتیش کے ذریعے جرائم کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں