blank

سمندری طوفان بائپر جوائے انتہائی شدت اختیار کر گیا

کراچی(این این آئی)سمندری طوفان بپرجوائے کے اثرات نمایاں ہونے لگے، ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندرکے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہو گئی۔سجاول اور گرد و نواح میں گہرے بادل چھا گئے، تیز ہوا چلنے لگی۔حیدر آباد میں تیز ہوائوں کے سبب موٹر سائیکل سواروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،۔این ڈی ایم اے کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے انتہائی شدت اختیار کرچکا ہے

جس کے ممکنہ اثرات میں تیز آندھی، بارش اور سیلاب متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے کہاکہ 17جون ماہی گیر، سیاح سمندر کا رخ کرنے میں احتیاط برتیں۔طوفان سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے کیٹی بندر شہر خالی کرا لیا گیا۔ٹھٹھہ میں وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت کے بعد کیٹی بندر کے بوائز پرائمری اسکول میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔سمندری طوفان بپرجوائے کے باعث کیٹی بندر کے ہیلتھ سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔بدین میں ساحلی مرکز زیرو پوائنٹ سے 3 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرا لیا گیا۔ڈی سی بدین کے مطابق تیز بارش سے بچنے کی تیاریاں مکمل ہیں، پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کے ساتھ ساحلی بستیوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرانے میں مصروف ہیں۔میرین سیکیورٹی، رینجرز اور منتخب نمائندے بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سمندری طوفان کے پیش نظر ساحلی پٹی کے شہروں سے لوگوں کا انخلا رات بھر جاری رہا۔ کیٹی بندر کی 13 ہزار آبادی خطرے میں ہے، 3 ہزار کو رات بھر میں منتقل کیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گھوڑاباڑی کی 5 ہزار آبادی کو خطرہ ہے، جس میں سے 100 لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، شہید فاضل راہو کی 4 ہزار آبادی کو طوفان کا خطرہ ہے،3 ہزار لوگوں کو منتقل کیا گیا ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ بدین کی 2 ہزار 500 آبادی میں سے 540 ابھی تک محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے ہیں، شاہ بندر کی 5 ہزار آبادی میں سے طوفان پیش نظر 90 لوگوں کو منتقل کیا جاچکا ہے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ جاتی میں 10 ہزار لوگ آباد ہیں،

جس میں سے 100 لوگوں کو منتقل کیا گیا، ابھی تک 40 ہزار 800 میں سے 6836 لوگ منتقل ہو چکے ہیں دیگر کی منتقلی جاری رہے گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹھٹھہ، بدین، اور سجاول اضلاع کے لوگوں کو بھی انتظامیہ منتقل کرتی رہے گی،

وزیر اعلی نے لوگوں سے اپیل کی ہے انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔دریں اثناء نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے کہا ہے کہ سمندری طوفان انتہائی شدت اختیار کر چکا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے انتہائی شدت اختیار کرچکا ہے جس کے ممکنہ اثرات میں تیز آندھی، بارش اور سیلاب متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے کہاکہ 13 تا 17جون ماہی گیر، سیاح سمندر کا رخ کرنے میں احتیاط برتیں۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں