blank

سمندروں کے نیچے جنگ، چین کا انٹرنیٹ کیبلز کی دنیا میں امریکا سے مقابلہ شروع

بیجنگ(این این آئی)تقریبا 1.4 ملین کلومیٹر دھاتی فائبرکیبل دنیا کے سمندروں کو عبور کرتی ہے جس کے بعد دنیا بھر میں انٹرنیٹ ٹریفک کو آسانی اور تیز رفتاری سے چلانا ممکن ہوتا ہے۔ اس وقت سمندر پار سے انٹرنیٹ کیبلز کے میدان میں فرانس، امریکا اور جاپان کی کمپنیاں چھائی ہوئی ہیں اور ان کا آپس میں مقابلہ رہتا ہے تاہم اب اس میدان میں چین بھی کود پڑا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکومت نے اس عالمی منڈی میں کامیابی کے ساتھ قدم رکھ دیا ہے۔اس سے قبل یکے بعد دیگرے امریکی حکومتیں چین کی نقل و حرکت کو منجمد کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔ امریکا کو خدشہ تھا کہ کسی تنازع کی صورت میں بیجنگ چینی کمپنیوں کے زیر انتظام سٹریٹجک اثاثوں کے ذریعے خلل ڈالنے کی کوشش کرسکتا ہے۔امریکی سرمایہ کاری پر مشتمل بین الاقوامی آبدوز کیبل کے منصوبوں سے معمول کے مطابق روکے جانے کے باوجود چینی کمپنیوں نے مقامی طور پر اور بہت سے اتحادی ممالک کے لیے بین الاقوامی کیبلز بنا کر اپنایا ہے۔ورلڈ وائڈ ویب کے بنیادی ڈھانچے کی ملکیت اور اسے کنٹرول کرنے کے حوالے سے ایک گہری تقسیم کا خدشہ پیدا ہوا تھا۔اگرچہ چین کی عالمی کیبل مارکیٹ میں ایک بڑا حریف بننے کی خواہش کو ناکام بنا دیا گیا تھا لیکن وہ اب بھی منافع کمانے کے طریقے تلاش کر رہا ہے۔صنعتی ماہرین نے انکشاف کیا کہ چینی سرکاری ٹیلی کام کمپنیوں نے اپنی توجہ ان علاقوں پر مرکوز کرنے کی کوشش کی ہے جہاں ان کا اب بھی تجارتی اور سیاسی اثر و رسوخ ہے۔دوسری طرف چینی حکومت کے لیے کام کرنے والے ایک شخص نے کہا کہ چین کچھ ایشیائی، افریقی اور لاطینی امریکی ممالک میں پراجیکٹس کی قیادت کرنے کے قابل ہے۔ وہ اس لیے کہ چین کی سرکاری ٹیلی کام کمپنیاں قیمتوں کی جنگ اچھی طرح لڑ سکتی ہیں۔ایشیا میں جہاں بینڈوڈتھ کی مانگ اور اسے لے جانے والی کیبلز دنیا کے بہت سے دوسرے خطوں کے مقابلے میں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، چائنا ٹیلی کام، چائنا موبائل اور چائنا یونی کام اس وقت کئی بڑے کیبل پروجیکٹس کو لیڈ کر رہی ہیں، ان میں سے دو چین، سنگاپور اور جاپان سے منسلک ہیں۔افریقا اور یورپ کے ارد گرد چینی بنیادی ڈھانچے کی سلطنت کی تعمیر کئی سالوں سے کامیاب رہی ہے۔چائنا یونی کام سیل لائن میں ایک بڑا سرمایہ کار تھا۔ اس نے برازیل کو کیمرون سے جوڑنے والی 5,800 کلومیٹر کی کیبل بچھانے پر 2020 میں کام شروع کیا۔

چائنا موبائل معروف کیبل یونین 2Africa کے لیے بھی اہم رہا ہے جو افریقہ کے بڑے حصوں کو یورپ سے جوڑتا ہے اور اس نے 2020 میں کام شروع کیا، جس میں Meta اور Vodafone اہم سرمایہ کار ہیں۔تاہم اس بات کا امکان نہیں ہے کہ چینی کمپنیوں کو آج مغربی گروپوں کے ساتھ کیبل بنانے اور اسے یورپی بندرگاہوں سے جوڑنے کی آزادی حاصل ہوگی۔لیکن پیس لائن، پاکستان کو کینیا کے راستے فرانس سے جوڑنے کے لیے گذشتہ سال شروع کی گئی کیبل HMN Tech سمیت چینی کمپنیوں کی طرف سے فنڈنگ اور تعمیر کی گئی تھی۔

اس طرح مغربی کمپنیوں کی طرف سے گروپوں کو مذاکرات کی میز پر مدعو کرنے کی ضرورت کو نظرانداز کیا گیا۔چین میں پراجیکٹس پر کام کرنے والے دو انڈسٹری ایگزیکٹوز نے انکشاف کیا کہ بیجنگ کے پاس دوسرے ٹولز ہیں جو وہ بین الاقوامی پابندیوں سیبچنے استعمال کر سکتے ہیں۔

چینی کمپنیوں نے غیر ملکی جہازوں پر ملک کا انحصار کم کرنے کے لیے تین کیبل بچھانے اور دیکھ بھال کرنے والے جہازوں کا کام بھی شروع کر دیا ہے، مائیک کانسٹیبل کے مطابق جو اس سال مارچ تک چین کے سب سے بڑے کیبل فراہم کنندہ کے چیف اسٹریٹیجی آفیسر تھے۔جاسوسی اور تخریب کاری کے لیے کیبلز کے خطرے کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش نے کچھ حکومتوں کو اپنے علاقائی پانیوں کی حفاظت کرنے پر مجبور کیا ہے،

جس کی وجہ سے کیبلز بچھانے اور برقرار رکھنے کے اجازت نامے حاصل کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔انڈسٹری کے ایگزیکٹوز کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک جن میں انڈونیشیا اور کینیڈا شامل ہیں کچھ بحری جہازوں اور اہلکاروں کو اپنے خصوصی اقتصادی زونز کے اندر کیبل بچھانے اور برقرار رکھنے کی اجازت دینے لگے ہیں۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں