blank

قربانی کے گوشت کو لمبے عرصے تک کیسے محفوظ رکھا جائے ؟

عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی گھروں میں ذبیحہ کیے جانے والے جانوروں کا گوشت اکٹھا ہوجائے گا اور اس کے خراب ہونے کا اندیشہ بھی ہوگا مگر چند آسان طریقوں سے آپ گوشت کو لمبے عرصے تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

قربانی کی استطاعت رکھنے والے لوگ نمازِ عید کے بعد جانور قربان کریں گے اور شرعی حکم کے مطابق اسے غرباء، مساکین و دیگر مصارف میں تقسیم بھی کریں گے تاہم یہ تمام اقدامات کرنے کے باوجود گھروں میں گوشت کی بڑی تعداد اکھٹی ہوجاتی ہے۔

گوشت کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف گھریلو ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ جدید دور میں اسے محفوظ بنانے کے لیے فریج کو نہایت اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ عیدقرباں سے قبل اس کی خرید و فروخت میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے۔

اگر آپ قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے محفوظ بنانا اور استعمال کرنا چاہتے ہیں تو درج طریقے آزما کر گوشت کو لمے عرصے تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

عید سے دو یاتین دن قبل اپنے فریج اور فریزر کی صفائی کرلیں، فالتو اشیا کو ہٹا دیں، فریزر کی کی صفائی کرتے ہوئے اس پر المونیم یا باریک پلاسٹک بچھا دیں تا کہ گوشت کے پیکٹس فریزر کی سطح پر نہ چپک سکیں اور فریزر کی دیواروں پر گلیسرین لگادیں اس سے جمی برف نکالنے میں آسانی ہوگی۔

اس کے علاوہ فریزر میں بھی گوشت کی بدبو دور کرنے کےلیے ایک کوئلے کا ٹکڑا فریزر میں رکھ دیں تاکہ فریزر میں سے ہر قسم کی بو کا خاتمہ ہوجائے۔

فریج میں سے گوشت کی بدبو ختم کرنے کا ایک اور آسان حل یہ ہے کہ آپ کسی پیالی میں میٹھا سوڈا ڈال کر فریزر میں رکھ دیں، اس سے گوشت کے علاوہ دیگر چیزوں کی بدبو بھی ختم ہوجائے گی۔

قربانی کے گوشت کو فریزر اور فریج میں رکھنے میں تاخیر نہ کریں، فریج سے باہر دو گھنٹے تک گوشت کو چھوڑے رکھنے پر بیکٹریا کا حملہ ہوسکتا ہے، اس سے گوشت خراب ہوسکتا ہے۔

قربانی کا گوشت فریز کرنے سے قبل اسے دھونے سے گریز کریں کیونکہ گوشت پر پانی لگنے کے بعد اسے رکھا جائے تو اس میں بیکٹریا پیدا ہوجاتا ہے جو گوشت کو خراب کردیتا ہے۔

گوشت کو تھوڑی دیر چولھے پر رکھ کر بھونیں اور پھر اسے المونیم فوائل میں لپیٹ کر رکھ دیا جس کے بعد گوشت دو ماہ تک بالکل محفوظ رہے گا۔

ایسے لوگ جن کے پاس فریج موجود نہیں وہ گوشت کو بوٹیوں کی صورت میں کر کے ایک دھاگے میں پرو ئیں اور دھوپ و ہوا لگا کر سکھا لیں ، بعد ازاں حسب ضرورت صارف اُسے استعمال کرسکتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں