blank

وزیراعظم اور آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کیساتھ پارا چنار میں عید منائی

وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عید کا دن پاک فوج کے جوانوں اور افسران کیساتھ پاک افغان سرحد پر گزارا اور عید کی نماز جوانوں اور افسران کے ساتھ پارا چنار میں ادا کی انہیں عید کی مبارک پیش کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ وزیراعظم اور وفاقی وزرا سمیت آرمی چیف نے عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد فوجی جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔

پاک فوج کے جواںوں کے ساتھ گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مادروطن کی سرحدوں کی جرات وبہادری سے حفاظت کرنے والے اپنے افسروں اور جوانوں کی کاوشوں اورجذبوں کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں۔ کہا پاکستانی قوم کی پاکستانیت نے ملک میں فتنہ فساد، انتشار اور افراتفری پیدا کرنے والی قوتوں کے مذموم منصوبے کو ناکام بنادیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسر اور جوان اپنے ذاتی آرام اور سکون کو چھوڑ کر وطن عزیز کے تحفظ، دفاع اور سلامتی کا عظیم فریضہ انجام دیتے ہیں۔ موسم اور حالات کی سختیوں کو برداشت کرتے ہیں اور ہر طرح کی مشکلات اور مصائب کا سامنا کرکے مادر وطن کی سرحدوں کا پہرہ دیتے ہیں جس پر قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید سمیت خوشیوں کے تہوار ہوں یا کوئی غم کا موقع ہو، افسر اور جوان انفرادی اور اجتماعی طورپر وطن کی حفاظت کے فرض کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہم آپ کے اس جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں