blank

کار اور بس میں تصادم، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے شہر مورو کے قریب کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی بس کی دومیل کے مقام پر کار سے ٹکر ہوئی۔

حکام کے مطابق تصادم کے نتیجے میں دو کار سوار اور پانچ کوچ مسافر جائے وقوعہ پر دم توڑ گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال مورو اور نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، مورو سول اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں