blank

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا قوی امکان ظاہر کیا ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق موسم کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 3جولائی سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کا قوی امکان ہے، بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔

اس حوالے سے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم و دیگرشہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ،کے پی میں بھی بیشتر مقامات پر بادل گرج چمک کےساتھ برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 5 سے8 جولائی تک بلوچستان کے اضلاع بارکھان، سبی، لورا لائی، قلات، خضدار، ژوب ،لسبیلہ، نصیر آباد میں تیز ہواؤں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور، ملتان، ساہیوال ،اوکاڑہ میں تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔

رواں ہفتے 7اور 8 جولائی کو اندرون سندھ کے شہروں سکھر، جیکب آباد، گھوٹکی، شہید بینظیر آباد مٹھی، نگر پارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ، بدین میں بارش متوقع ہے جبکہ کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات، خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ ڈی جی خان اور شمال مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔

علاوہ ازیں این ڈی ایم اے نے ریسکیو اداروں کو ایمرجنسی سروس پرسنلز کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے، این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں تمام اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اور موٹروے پولیس، ٹریفک پولیس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں