blank

لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق

لاہور:  لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں 10 گھنٹوں کے دوران 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،شہر کے کئی علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسلا دھار بارش کے باعث مال روڈ اور جی او آر کے علاقوں میں درخت گر گئے،درخت گرنے سے بجلی کے تار ٹوٹ گئے اور متعدد پول گر گئے جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

نگران وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی نے کلمہ چوک کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بارش کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،3 افراد کرنٹ لگنے،2 افراد چھت گرنے اور ایک بچی ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئی۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں