blank

گزشتہ دور کرپشن اور غفلت کا بدترین دور تھا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ترقیاتی کاموں کی تاریخ رقم کی ہے، ضلع تورغر میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔ گزشتہ حکومت نے ان منصوبوں کو سردخانے میں ڈال دیا تھا۔ گزشتہ دور کرپشن اور غفلت کا بدترین دور تھا۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تورغر بونیر شاہراہ، بونیرکڑاکڑ رابطہ سرنگ اور تورغر بونیر آر سی سی پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بجلی سمیت مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تورغر کو نواز شریف نے بہت سے ترقیاتی منصوبے دئیے۔ نواز شریف نے اپنے دور میں ترقیاتی کاموں کی تاریخ رقم کی۔ یہ ترقیاتی کام نواز شریف کے ویژن کا مظہر ہیں۔ گزشتہ حکومت نے ان منصوبوں کو سردخانے میں ڈال دیا تھا۔ گزشتہ دور کرپشن اور غفلت کا بدترین دور تھا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ تورغر کے مشران نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔ عمائدین اور مشران کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ملک کیلئے قربانیاں دینے والوں کی اولاد سے مخاطب ہونے پر خوشی ہے۔ ملک کے اس خطے میں خوبصورت پہاڑ اور پیارے عوام ہیں۔ بدقسمتی سے اس ملک میں اقربا پروری اور رشوت پروان چڑھی۔ افسوس ہے یہ وہ پاکستان نہیں جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔ خیبر پختونخوا پاکستان کا ایک خوبصورت صوبہ ہے۔ 75سال میں کاوشیں کی جاتی تو خیبر پختونخوا بہت ترقی یافتہ ہوتا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں