blank

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد

پنجاب کے دار الحکومت لاہور میں پیٹرول پمپس پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیلمٹ استعمال نہ کرنے سے حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پابندی عائد کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کیلئے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹرسائیکل سواروں سے اپیل ہے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں