blank

میرے پاس چالیس،پچاس کروڑ نہیں کہ الیکشن لڑوں،سائرہ بانو

اسلام آباد: سائر بانو کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کا تو میں سوچ بھی نہیں کہہ سکتی،میرے پاس چالیس،پچاس کروڑ نہیں کہ الیکشن لڑوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی ماحول میں اب کوئی چیز معنی نہیں رکھتی،انتخابات پر عوام کا پیسہ خرچ کرنے کے بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے اقتدار سونپ دینا چاہیے۔

صحافی نے سوال کیا کہ حالات بدلیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھے ہیں حالات بدلتے ہوئے؟۔ نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے عدالتی فیصلے پر سائرہ بانو نے کہا کہ اگر عدالت نے فیصلہ دیا ہے تو ٹھیک ہی دیا ہو گا۔ رکن قومی اسمبلی نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ عام انتخابات کا تو میں سوچ بھی نہیں کہہ سکتی،میرے پاس چالیس،پچاس کروڑ نہیں ہے کہ میں الیکشن لڑوں،اس سے بہتر ہے میں لوگوں کی مدد کر دوں تاکہ وہ مجھے دعائیں دیں۔

قبل ازیں جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو نے اگلے عام انتخابات کے حوالے سے شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے نہیں لگتا انتخابات ہو رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا اتحاد حکومت کی حد تک تھا۔ انہوں نے کہا کہ شفاف ٹرائل کا حق ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ علاوہ ازیں سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی 35 فیصد تنخواہ بڑھائی گئی ہے اب مہنگائی 40 فیصد بڑھ جائے گی۔ سرکاری ملازمین کام نہیں کر رہے،اسپتال کام نہیں کر رہے،پوچھتی ہوں سیاستدان کب سرکاری ملازمین

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں