blank

پیپلز پارٹی کی لڑائی غربت، مہنگائی اور دہشت گردی سے ہے: شرجیل میمن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی لڑائی غربت، مہنگائی اور دہشت گردی سے ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کوئی ایسا محکمہ نہیں جس میں سندھ حکومت بہترین کام نہ کر رہی ہو، ہر سیکٹر میں سندھ حکومت محنت کر رہی ہے، صحت کے شعبے میں جو کام پیپلز پارٹی نے کیا ہے وہ دنیا میں چند ممالک میں ہوا ہے، پورے پاکستان میں فعال حکومت پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت انویسٹمنٹ کانفرنس کرنے جا رہی تھی لیکن سیلاب کے باعث نہیں کر سکی، کون سے قدرتی وسائل یہاں موجود نہیں ہیں، حکومت کی ذمے داری ہے یہاں نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا کرے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ کیلئے کسی نام پر بات چیت نہیں ہوئی، ابھی تک نہیں معلوم کئیر ٹیکر کون آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال چاہتے ہیں ان کا بیان ہیڈ لائن میں آئے تو اچھی باتیں کریں، ایم کیو ایم سے مفاہمت ہے، جی ڈی اے کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ہے، پیپلز پارٹی کی لڑائی غربت، مہنگائی اور دہشت گردی سے ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں