blank

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی سے نہیں روک سکتی: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج گرین پاکستان انیشیٹیو میں قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی، مسلمان کے لیے ناامیدی کفر ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی سے نہیں روک سکتی۔

گرین پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم سب یہاں پاکستان کو ایک بار پھر سرسبز کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم باصلاحیت قوم ہیں ضرورت اس امر کی ہے سب مل کر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، ہم پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے بحیثیت ادارہ مکمل جانفشانی سے کام کرینگے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کیلئے قلب و روح کے ساتھ وژن کی تکمیل کیلئے تعاون کا یقین دلاتے ہیں، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان کیلئے دو ہی حالتیں ہیں جب اس پر مصیبت آتی ہے تو وہ صبرکرتا ہے اور جب مسلمانوں کو خوشی ملتی ہے تو وہ رب کا شکر ادا کرتے ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں اور اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ہرطرح کا پوٹینشل ہے جو پاکستان کو بام عروج پر لے جاسکتا ہے، مسلمان کے لیے ناامیدی کفر ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں